تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے پیغامات سامنے آگئے
    بین الاقوامی

    کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے پیغامات سامنے آگئے

    adminadminمئی 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بشکیک: کرغزستان میں پھنسے اوکاڑہ، آزاد کشمیر، فورٹ عباس اور بدین کے طلبا کے پیغامات سامنے آگئے، وہ ہاسٹل میں محصور ہیں جہاں ان پر حملے ہوئے اور انہیں مارا پیٹا گیا جبکہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوچکی ہیں۔

    کرغزستان میں ہونے والوں ہنگاموں کی وڈیواوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے طلبا نے اپنے والدین کو بجھوا دیں جن میں مقامی شرپسند عناصر کو طلبا پر حملہ کرتے اور تشدد کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

    پاکستانی طلبا خوف کے مارے اپنے کمروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، ارسلان حیدر نامی طالب علم نے اپنےو الدین سے رابطہ کرکے بتایا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ بہت پریشان ہیں۔

    ارسلان حیدر کے بھائی بلال نے حکومت سے اپیل ہے کہ ان کے بھائی کو پاکستان پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔

    ہاسٹلز میں محصور ہونے والے طلبا ءو طالبات کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں وہاں تحفظ فراہم کیا جائے۔

    کرغستان میں کوٹلی کے تیس کےقریب طلباءو طالبات مختلف ہاسٹلز میں محصور ہیں، متاثرہ طلبا نے اپنے اہل خانہ سے رابطے اور وڈیو پیغامات میں بتایا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی ہیں جبکہ پانی تک ان کی رسائی بھی بند کردی گئی ہے۔

    متاثرہ طلبا کا کہنا ہے کہ مقامی طلبا کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر وہ ملک نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ان کے والدین انہیں قرض لے کر پڑھا رہے ہیں۔

    طلبا کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی کو شدید خطرہ ہے اور رات کو دوبارہ حملہ کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، حکومت ہماری مدد کرے۔

    دریں اثنا کرغیزستان میں فورٹ عباس کے پھنسے میڈیکل کے طلبا نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں محصور طالب علم ڈاکٹر محمد ساجد نے بتایا کہ طلبا سے موبائل چھین لیے گئے اور گرلز ہاسٹل میں جاکر پاکستانی لڑکیوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    ڈاکٹر محمد ساجد کا کہنا تھا کہ جب ہم ایمبیسی کال کر تے ہیں توان کا جواب آتا ہے کہ ہم نے پولیس کو بتا دیا ہے۔ جبکہ پولیس خود ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور وہ پوری پلاننگ کے ساتھ آئے ہیں۔

    ایک اور طالب عبداللہ کمبوہ نے بتایا کہ فورٹ عباس کے 100 کے قریب طلباء وطالبات بشکیک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں سے درجنوں پھنسے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبا انہتائی پریشان ہیں اور ہم محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    عبداللہ کمبوہ کا کہنا تھا کہ کل سے مقامی لوگ غیر ملکی طلبا پر تشدد کر رہے ہیں، انہوں نے ہمار ے ہاسٹل میں آکر ہمیں مارا پیٹا جس کے نتیجے میں تین چار طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    بشکیک کے ہاسٹل میں دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ بدین سے تعلق رکھنےو الے دو طلبا حارث اور عبداللہ بھی پھنس گئے ہیں۔

    محصور طالب علم حارث نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ایمبیسی ہمیں گھر پہنچانے میں مدد کرے۔ دوسری جانب ان طلبا کے پریشان والدین نے بھی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کو بحفاظت پاکستان پہنچایا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
    Next Article وزیراعظم کی ہدایت پر انجنئیر امیر مقام آج شب بشکیک روانہ ہوں گے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.