تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف
    سیاست

    نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف

    adminadminمئی 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر نامزد کردیا گیا، شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا تھا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کے لیے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف، قائد نواز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔

    اجلاس میں شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا قائم قام صدر نامزد کر دیا گیا، شہباز شریف 28 مئی تک ن لیگ کے قائم مقام صدر ہوں گے۔

    ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے بتایا ہے کہ اٹھائیس مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا، رانا ثنااللہ خان کو پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا ہے۔

    اسی ضمن میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، شہباز شریف کی بطور صدر کی خدمات کو سراہا گیا۔

    مصدق ملک نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو سرخرو کیا اور ایک بار پھر صدارت کے لیے آ رہے ہیں، شہباز شریف کو پارٹی کا عبوری صدر بنایا گیا ہے جنرل کونسل کے اندر دوبارہ الیکشن ہوں گے اور نواز شریف دوبارہ صدر بنایا جائے گا۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جنرل کونسل میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کے اراکین کی بھی نامزدگی کی جائے گی، اجلاس کے فیصلوں کی توثیق سی ای سی اور حتمی منظوری جنرل کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی جماعت ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی صدارت نواز شریف کو لوٹانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کیوں کہ نواز شریف کو سازش کے ذریعے پارٹی کی صدارت سے الگ کرکے پارٹی پر ظلم کیا گیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لیے اطمینان کا دن ہے، وقتی طور پر مجبوری میں مجھے پارٹی کی صدارت دی گئی تھی، میں 1999ء میں نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگنے کا منظر ساری زندگی نہیں بھول سکتا، ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی، نواز شریف نے سیاست میں خدمات کو متعارف کرایا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکرغزستان میں سفیر پاکستان کی ہم وطنوں سے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل
    Next Article بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنسز توہینِ عدالت کے زمرے میں آتی ہیں۔سپریم کورٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.