تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کرغزستان میں سفیر پاکستان کی ہم وطنوں سے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل
    پاکستان

    کرغزستان میں سفیر پاکستان کی ہم وطنوں سے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل

    adminadminمئی 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بشکیک: کرغزستان میں موجود پاکستان سفیر حسن ضیغم نے کہا ہے کہ بشکیک میں چھ ہاسٹلز پر حملوں میں 14 طلبا زخمی ہوئے جن میں ایک پاکستانی ہے، پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں۔

    سفیر نے کرغزستان کی صورتحال پر آج جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کل رات یہاں کے مقامی افراد نے غیر ملکی طلبا کے چھ ہاسٹلز پر حملے کیے ہیں، کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حملوں میں 14 غیرملکی طلبا زخمی ہوئے ہیں ان میں ایک پاکستانی طالب علم شاہ زیب بھی شامل ہے جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر آج طالب علم سے ملاقات کی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سفارت خانے کو خصوصی ہدایت دی ہیں کہ وہاں پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے جبکہ کرغز حکومت نے ہمارے سفارت خانے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ غیر ملکی طلبا محفوظ رہیں گے، ہمیں بتایا گیا کہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، کرغز پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سفیر نے کہا کہ کرغز حکومت نے تمام غیر ملکی طلبا سے ہاسٹلز میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہےاور یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئے مواد کو بغیر تصدیق شیئر نہ کریں۔

    سفیر نے بتایا کہ سفارت خانے کے ہنگامی نمبر پر اب تک 500 سے زائد فون کالز موصول ہوچکی ہیں ایسے دس افراد کا ان کے اہل خانہ سے رابطہ ممکن بنادیا ہے جو رابطے میں نہیں تھے، میری سوشل میڈیا پر موجود پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں جب تک تصدیق نہ ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
    Next Article نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.