تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، محسن نقوی
    سیاست

    آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، محسن نقوی

    adminadminمئی 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کشیدگی کے حوالے سے بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں اور ہمسایہ ملک کا تعلق بن رہا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مظفر آباد میں امن و عامہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کیا جہاں آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ بروقت پیکیج اعلان ہونے سے وہاں کے لوگ خوش ہیں کہ ان کو ریلیف مل گیا ہے، ان کا اندرونی مسئلہ تھا، جس کے لیے وہ احتجاج کر رہے تھے اور یہ ان کا حق تھا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ بروقت فیصلے کے بعد پیکیج کا اعلان ہوا اور آج آزاد کشمیر حکومت کے پاس 23 ارب روپے پہنچ گئے ہیں، جس سے اب انہیں استعمال کرنا ہے، یہ ایک عارضی چیز تھی وہ حل ہوگئی ہے۔

    آزاد کشمیر کی حالیہ کشیدگی میں بیرونی ہاتھ کے خدشے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اندیشہ بالکل ہے، ہمارے پاس کافی شواہد بھی موجود ہیں کہ کیسے بیرون ملکوں میں سوشل میڈیا مہم چلائی گئی کہ 17 بندے مارے گئے، 12 مارے گئے اور 10 مارے گئے، ویڈیوز کو کس طرح ایڈیٹ کیا گیا ہم نے پکڑ لیا ہے اور اس پر ہم پہلے ہی کام شروع کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کا تعلق کسی نہ کسی طرح ہمسایہ ملک سے بن رہا ہے، ہم اس وقت سرکاری سطح پر بتائیں گے جب سب کچھ ہمارے پاس مکمل ثبوت کے ساتھ ہوگا اور واضح طور پر بتائیں گے کہ وہاں پر کیا ہوا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ ہوا نہیں تھا کہ اموات کی خبریں چلائی گئیں، بیرون ملک سفارت خانوں کے باہر احتجاج شروع ہوگیا تھا تو کوئی نہ کوئی ضرور تھا جو یہ سب کروا رہا تھا، اب ہمارے پاس ثبوت ہیں سب یکجا کرکے میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکیا ”عشق مرشد“کی جوڑی نے خفیہ نکاح کرلیا؟،خبریں زیرگردش
    Next Article سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.