تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کیا ”عشق مرشد“کی جوڑی نے خفیہ نکاح کرلیا؟،خبریں زیرگردش
    فن و فنکار

    کیا ”عشق مرشد“کی جوڑی نے خفیہ نکاح کرلیا؟،خبریں زیرگردش

    adminadminمئی 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مْرشد’ کی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کرلیا ہے۔

    حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنے چینل پر بلال عباس اور درفشاں سلیم کی نجی زندگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے۔

    یوٹیوبر ماریہ علی نے کہا کہ یہ خبریں ہیں کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے اور دونوں نے اپنے کیریئر کی وجہ سے اپنے نکاح کو دْنیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

    ماریہ علی نے کہا کہ یہ سب نے ہی دیکھا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر بلال عباس نے ایک لمحے کے لیے بھی درفشاں کو تنہا نہیں چھوڑا تھا، دونوں نے ایک حقیقی جوڑی کی طرح ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

    اْنہوں نے کہا کہ ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر دونوں ہی اداکار تین گھنٹے تاخیر سے آئے تھے، اس کے علاوہ ڈرامے کے سیٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی آتے تھے، اکٹھے کھانا کھاتے تھے اور شوٹنگ کے دوران بھی زیادہ وقت اکٹھے ہی گزارتے تھے۔

    ماریہ علی نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں درفشاں سلیم نے بھی اسی دوران عْمرے کی سعادت حاصل کی جس وقت بلال عباس بھی عْمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

    اْن کا کہنا تھا کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم نے ایک ساتھ عْمرے کی سعادت حاصل کی لیکن مداحوں کو بظاہر یہی دکھایا کہ دونوں الگ الگ عْمرہ کرنے گئے ہیں۔

    یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں درفشاں سلیم کے سابق دوست و اداکار عْمر شہزاد کے بارے میں بھی بات کی، اْن کے مطابق عْمر شہزاد نے ریئلیٹی شو ‘تماشہ گھر’ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اور درفشاں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور دونوں شادی بھی کرنے والے تھے۔

    عْمر شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اور درفشاں ایک ہی بلڈنگ میں مقیم تھے، دونوں کے درمیان سب کچھ اچھا چل رہا تھا لیکن جب اداکارہ کا ڈرامہ ‘کیسی تیری خود غرضی’ ہٹ ہوا تھا تو اداکارہ کے برتاوٴ میں تبدیلی ا?نے لگی۔

    اداکار کے مطابق جب وہ شہر سے باہر چلے تھے تو اْن کی غیرموجودگی میں بلال عباس، درفشاں سلیم سے ملنے کے لیے آتے تھے اور جب عْمر شہزاد نے درفشاں سے بلال عباس سے متعلق شکوہ کیا تو اداکارہ نے کہا کہ وہ صرف دوست کی حیثیت سے ا?تے ہیں۔

    ماریہ علی نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ کس طرح در فشاں سلیم نے عْمر شہزاد سے بریک اَپ کیا اور پھر بلال عباس کے ساتھ اْن کی گہری دوستی سامنے آئی۔

    یوٹیوبر کے انکشافات پر مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے تو یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ مداح بھی دونوں کو حقیقی زندگی میں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

    مداحوں نے یہ بھی کہا کہ وہ درفشاں سلیم اور بلال عباس کی جانب سے نکاح کے باضابطہ اعلان کا انتظار کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدریائے جہلم میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 6افراد جاں بحق
    Next Article آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، محسن نقوی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.