نیویارک: واٹس ایپ انتظامیہ ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جوکہ صارفین کیلئے واٹس ایپ پر ریکارڈنگ کا عمل آسان بنادے گا۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایک زوم کنٹرول فیچر پر کام کررہا ہے جو آئی او ایس 24.9.10.75 اپ ڈیٹ کے طور پر کیمرے کی خصوصیات کو بہتر بنائے گا۔
ایپ کا نیا فیچر سہولت کو بہتر بناتے ہوئے صارفین کو اپنے پسندیدہ لمحات کو محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا، بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہ