تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آپ دھمکیاں دیکر ہمیں خاموش نہیں کرسکتے ہم آپ کو خاموش کرنے آئے ہیں،مولانا فضل الرحمان
    سیاست

    آپ دھمکیاں دیکر ہمیں خاموش نہیں کرسکتے ہم آپ کو خاموش کرنے آئے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    adminadminمئی 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم جیلوں میں جانے کے لیے بھی تیار ہیں اور اپنا پیغام اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو پہنچانا چاہتے ہیں ہم غلامی کی زندگی کی نہیں گزارنا چاہتے۔ہمارا مینڈیٹ عوام کے پاس ہے اور اب ہم دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ جیلوں میں جانے تک کے لیے تیار ہیں۔

    پشاور میں جے یو آئی کے جلسہ ’عوامی اسمبلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جب آپریشن شروع کیا گیا تو میں نے سب سے پہلے مخالفت کی تھی، اگر آپریشن کامیاب ہوا تو پھر دہشت گرد اور عوام غیر محفوظ کیوں ہیں۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ اب سیکورٹی فورسز کو قبائلی علاقوں سے چلے جانا چاہیے اور آپریشن کے نام پر ہم سے مزید خیرخواہی نہ دکھائی جائے، میرا یہ گناہ ہے کہ میں نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی مخالفت کی اور آج بھی اُسی نقطہ نظر پر قائم ہوں۔

    جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ جب فاٹا انضمام کا فیصلہ ہوا تو میں نے دلائل سے اسے غلط ثابت کیا، پھر مخالفت کرنے پر ایک امریکی افسر میرے گھر آیا اور اُس نے وجہ پوچھی، میرا گناہ یہ تھا کہ قبائلی انضمام کی مخالفت کی میں تمھارے آقائوں کا فیصلہ نہیں مانا، آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ فاٹا کے عوام کہاں کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی انضمام کے وقت دس سال میں ایک ہزار ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا مگر سو ارب روپے بھی پورے نہیں دیے گئے، بیرونی اشاروں پر خود مختاری کو بیچا گیا جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ قبائلی عوام کی رائے کے لیے ریفرنڈم کرائیں، مجھے آج بھی وہ الفاظ یاد ہیں جو قبائلی کے بارے میں کہے گئے، وقت نے ثابت کیا کہ میری رائے غلط نہیں تھی۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ریکوڈک بلوچوں کی ملکیت ہے لیکن اس میں قانون سازی کرکے انھیں حق نہیں دیا گیا، ان سارے منصوبوں کی مخالفت کرنے پر مجھے راستے سے ہٹایا گیا مگر یاد رکھیں کہ ہم بلاوجہ لڑنے اور مخالفت نہیں کرتے ہیں، آج اگر آپ سیاست میں سے مداخلت ختم کر کے واپس اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے تو میں کچھ نہیں کہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے الیکشن کے حوالے سے فوج کا کوئی کردار نہیں جبکہ آئین قانون میں کوئی ایسا رولز نہیں فوج سیاست پر بات کرے اور نہ ہی آئین میں اس کا کوئی کردار ہے، ہم جانتے ہیں فوج ریاست کی محافظ ہے کیونکہ اُس نے سیاست میں حصہ نہ لینے کا حلف اٹھایا ہے میرا دعویٰ یہ ہے آپ نے سیاست میں حصہ لیا ہے کیونکہ میں سربراہان کو جانتا ہوں۔

    فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں میں پاکستان کا جھنڈا کسی اور نے نہیں ہم نے لہرایا لہذا ہم پر رعب ڈالنےکی کوشش نہ کی جائے، آپ معاملات کو ٹھیک کریں سیاست سے دستبردار ہوکر اپنی پوزیشن میں واپس چلے جائیں۔

    مولانا نے دعویٰ کیا کہ جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کے لیے ہمیں پیش کش کی گئی ہے مگر ہم نے انہیں کہہ دیا کہ ہمارا مینڈیٹ عوام کے پاس ہے، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے اب میدان میں ہی فیصلہ ہوگا، عوام کیا بھیڑ بکریاں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ختم نبوت ﷺ کی ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش نہ کی جائے، 7 ستمبر 2024 کو ختم نبوت قانون کو پچاس سال پورے ہورہے ہیں مینار پاکستان پر گولڈن جوبلی منائیں گے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ یکم جون کو مظفر گڑھ میں عوامی مارچ کریں گے، 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں، آپ دھمکیاں دیکر ہمیں خاموش نہیں کرسکتے ہم آپ کو خاموش کرنے آئے ہیں، ہمیں قومی اسمبلی سمیت چاروں اسمبلیاں قبول نہیں ہیں۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب یہ جدوجہد رکے گی نہیں بلکہ معاملہ آگے بڑھے گا، ہم جیلوں میں جانے کے لیے بھی تیار ہیں اور اپنا پیغام اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو پہنچانا چاہتے ہیں ہم غلامی کی زندگی کی نہیں گزارنا چاہتے کیونکہ ہم غلامی کیلیے پیدا نہیں ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ،7 افرادجاں بحق
    Next Article راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری ، موسم خوشگوار
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.