نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ کا مکمل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آسام ، بہار، چھتیس گڑھ، کرناٹک، مغربی بنگال ، گجرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت 10 ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق 60اعشاریہ 2 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
تیسرے مرحلے کے اہم امیدار گجرات سے بی جے پی کے رہنما امیت شاہ ہیں، بی جے پی نے 2019 میں ان علاقوں سے 92 میں 72 سیٹیں جیتی تھیں۔
خیال رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ایک علاقے میں ہونے والی پولنگ منسوخ کر دی گئی تھی۔