تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بچوں میں ہائی بلڈ پریشر فالج اور دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
    بین الاقوامی

    بچوں میں ہائی بلڈ پریشر فالج اور دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

    adminadminمئی 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹورونٹو: ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں ہائپرٹینشن کا ہونا ممکنہ طور پر فالج اور دل کے دورے جیسی طویل مدتی سنجیدہ نوعیت کے قلبی امراض کے خطرات چار گُنا تک بڑھ سکتا ہے۔

    عالمی سطح پر ہر 15 بچوں اور نوجوانوں میں سے ایک ہائپرٹینشن سے متاثر ہوتا ہے اور یہ ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

    اس کیفیت کے دیرپا اثرات کو سمجھنے کے لیے محققین نے 25 ہزار 605 بچے اور نوجوانوں (جن میں 1996 اور 2021 کے درمیان ہائپرٹینشن کی تشخیص ہوئی) کا موازنہ ان بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ کیا جن کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں تھا۔

    13 سال کے معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ ہائپرٹینشن میں مبتلا افراد میں دیگر کی نسبت دل کے دورے، ہارٹ فیلئر، فالج یا دل کی سرجری کے خطرات دو سے چار گُنا زیادہ پائے گئے۔

    کینیڈا کے ہاسپٹل فار سِک چلڈرن میں تعین پیڈیاٹرک نیفرولوجی فیلو کال ایچ روبنسن کا کہنا تھا کہ بچوں میں بلڈ پریشر کی اسکریننگ اور کنٹرول کے لیے مزید وسائل ہائپرٹینشن میں مبتلا بچوں میں طویل مدتی قلبی امراض کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

    تحقیق کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے بچپن میں بلڈ پریشر اسکریننگ اور علاج کو بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ بڑی عمر میں سنجیدہ نوعیت کے قلبی امراض کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

    تحقیق کے نتائج ٹورنٹو میں 3 سے 6 مئی کے دوران منعقد ہونے والی پیڈیاٹرک اکیڈمک سوسائٹیز (پی اے ایس) 2024 میں پیش کی جائیں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسائنسدانوں کی جانب سے آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھی کی تیاری
    Next Article وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم ہوگئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.