تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے، جنگ بندی کےلئے پر امید
    بین الاقوامی

    امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے، جنگ بندی کےلئے پر امید

    adminadminمئی 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر آج اسرائیل پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویوگ سے ملاقات میں حماس کے ہاتھوں یرغمالی بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی اور گھروں کی جلد واپسی کا یقین دلاتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے عزم کا اظہار کیا۔

    اسرائیلی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی یرغمالی بحفاظت حماس کی قید سے آزاد ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہے جو اس دو طرفہ جنگ کی وجہ سے مصائب کا شکار ہیں اور بے گھر ہوگئے۔

    یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے اور عرب ممالک کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور اس کے بعد غزہ میں حماس کی جگہ نئی حکومت کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر سب سے پہلے سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انھوں نے 4 عرب ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات کی تھی۔

    اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ اردن گئے تھے اور اب اسرائیل پہنچے ہیں۔ امریکا نے ایک بار پھر حماس پر جنگ بندی کا معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے جس کے لیے حماس کی قیادت قاہرہ میں موجود ہے۔

    مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران انتونی بلنکن نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجے گئے امدادی سامان کی غزہ میں زیادہ سے زیادہ ترسیل پر زور دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسلمان خان فائرنگ کیس ،گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش
    Next Article توشہ خانہ تحقیقات،بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.