تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سکھ برادری کو نفرت اور امتیازی سلوک کا شکار نہیں ہونے دیں گے،کینیڈین وزیراعظم
    بین الاقوامی

    سکھ برادری کو نفرت اور امتیازی سلوک کا شکار نہیں ہونے دیں گے،کینیڈین وزیراعظم

    adminadminاپریل 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصا ڈے (بیساکھی) پر سکھوں کے اجتماع سے خطاب میں وعدہ کیا کہ ان کی حکومت ملک میں سکھوں کے ‘حقوق اور آزادیوں’ کا تحفظ کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا میں تقریباً 8 لاکھ سکھ رہتے ہیں جن کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ سکھ برادری کو نفرت اور امتیازی سلوک کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

    جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا کے چارٹر آف رائٹس اینڈ فریڈمز کے تحت ملک کے دیگر شہریوں کی طرح آپ کو بھی دانستہ طور پر اور بغیر کسی دھمکی کے اپنے مذہب پر عمل کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

    اس موقع پر سکھوں نے بھارت سے علیحدگی اور خالصتان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اسٹیج پر کینیڈا کے وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے چار وزراء اور لبرل پارٹی کے چار ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

    تقریب میں ہر طرف خالصتان کے مقتول رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹرز اور تصاویر آویزاں تھیں جنھیں کینیڈا میں گزشتہ برس 18 جون کو قتل کروا دیا تھا اور کینیڈی وزیراعظم تحقیقات کی روشنی میں قتل کا ذمہ دار بھارت ٹھہرایا تھا۔

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی پریس کانفرنس میں اس قتل کے شواہد پیش کیے تھے اور قتل میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے بھارت پر زور دیا تھا۔

    دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان تاحال یہ تناؤ قائم ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدلچسپ انداز ،2 بچوں کی جانب سے نیوزی لینڈ ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان
    Next Article اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم مستعفی ہو گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.