تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارت میں گول گپے بیچنے والے مودی کے ہمشکل کے چرچے
    بین الاقوامی

    بھارت میں گول گپے بیچنے والے مودی کے ہمشکل کے چرچے

    adminadminاپریل 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گجرات: بھارت میں گول گپے بیچنے والا ایک شہری نریندر مودی سے اپنی مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمشکل انیل بھائی ٹھاکر کا تعلق گجرات سے ہے جن کا پیشہ گول گپے کی دوکان ہے۔ ان کی وجہ شہرت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مشابہت ہے جس کی وجہ سے ان کی دوکان پر کافی لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

    انیل گجرات میں ’تلسی پانی پوری سینٹر‘ نامی دوکان کے مالک ہیں۔ مقامی لوگ انہیں پی ایم مودی کے نام سے پکارتے ہیں کیونکہ ان کا حلیہ وزیر اعظم سے بہت ملتا ہے۔یہاں تک کہ ان کا لباس، چشمہ، بالوں اور سفید داڑھی کا انداز بھی نریندر مودی سے مشابہہ ہے۔

    انیل جوناگڑھ کے رہنے والے ہیں۔ یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی جبکہ انیل اس وقت 18 سال کے تھے جب انہوں نے اسی دوکان پر گول گپے بیچنا شروع کیے۔

    71 سالہ انیل نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاہک اکثر ان کی شکل کی وجہ سے ان کے ساتھ سیلفی لیتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم مودی سے مشابہت کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں سے بہت پیار اور محبت ملتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم سے بہت متاثر ہیں اور جس طرح وہ صفائی پر زور دیتے ہیں اسی طرح وہ بھی اپنی دوکان کو صاف ستھرا رکھتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کی شاندار پیش رفت ،اہم فیچر متعارف
    Next Article انتخابی دھاندلی،9 مئی کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،مولانا فضل الرحمان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.