ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچادی، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔
شدید گرمی کی وجہ سے ہزاروں سکول اور مدارس بند کر دیئے گئے، ملک بھر میں نماز استسقاء کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔
سائنسی تحقیق کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی سے گرمی کی لہریں طویل اور زیادہ شدید ہو رہی ہیں، ہیٹ ویو سے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈھاکہ میں زیادہ سے زیادہ اوسط درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صورتحال ایسی ہی رہی تو گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔