ابوجا: نائجیریامیں بارش کے باعث جیل کی دیوار گر گئی،118 قیدی فرار ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کئی گھنٹوں تک جاری رہی، تیز بارش سے جیل کے کچھ حصوں اور ارد گرد کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
سکیورٹی ایجنسیز نے جیل سے فرار ہونے والے 10 قیدیوں کو پکڑ لیا جبکہ دیگر قیدیوں کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں، سکیورٹی ایجنسیز نے عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی۔