کراچی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 جسٹس صاحبان کے خط کے بعد کی صورتحال پر صلح مشورے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بھی اپنے ساتھی ججز سے مشاورت مکمل کرلی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں موجود ججز سے مشاورت کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کےعلاوہ کوئی شریک نہیں تھا، چیف جسٹس نے ہائیکورٹ افسروں کو دوران اجلاس آنے سے روک دیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جمعہ کے روز ججز سے مشاورت پر مشتمل تجاویز کی رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کریں گے۔