تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » چوتھا ٹی20،قومی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست
    کھیل

    چوتھا ٹی20،قومی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست

    adminadminاپریل 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

    179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی، فخر زمان 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب20، کپتان بابر اعظم 5، عثمان خان 16، شاداب خان 7، افتخار احمد 23، عباس آفریدی ایک اور اسامہ میر 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، عماد وسیم 22 اور محمد عامر ایک رن کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے ولیم او رورک نے 3، بین سیئرز نے 2 جبکہ مائیکل بریسویل اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر ٹم رابنسن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈین فاکس کرافٹ نے 34 رنز بنائے، ٹام بلینڈل 28 اور کپتان مائیکل بریسویل 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمان خان، افتخار احمد، محمد عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

    خیال رہے کہ پاک نیوزی ٹی20 سیریز میں مہمان ٹیم نے دو ایک سے برتری حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ
    Next Article ججز کا خط، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ساتھی ججز سے مشاورت مکمل
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.