تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نشے میں دھت مسافر جہاز میں ہنگامہ ،ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے
    بین الاقوامی

    نشے میں دھت مسافر جہاز میں ہنگامہ ،ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے

    adminadminاپریل 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    استنبول : اسکاٹ لینڈ سے ترکیہ آنے والے مسافر بردار طیارے میں نشے میں دھت ایک شخص نے ایئر ہوسٹس اور سیکیورٹی اہلکار سے جھگڑا کیا اور اُن کے منہ پر مکے برسائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر انطالیہ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں ایک مسافر نے دوسرے مسافر کی سیٹ پر لاتیں ماریں اور منع کرنے پر ہنگامہ کھڑا دیا۔

    پہلے تو عملے نے مسافر کو کافی سمجھانے کی کوشش کی لیکن باز نہ آنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو بلایا گیا۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے مسافر کو اتارنے کی کوشش کی جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور عملے پر حملہ کردیا۔ مشتعل مسافر نے ایئرہوسٹس اور سیکیورٹی اہلکار کو گھونسوں سے مارا۔

    نشے میں دھت مسافر مغلظات بکتا رہا۔ سیکیورٹی اہلکار اسے پکڑ کر طیارے سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے اور اُسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور ابھی یہ واضح نہیں کہ مذکورہ شخص کو ڈی پورٹ کیا گیا یا ترکیہ میں ہی کیس چلایا جائے گا۔

    ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں افسوسناک واقعے پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے ایسے واقعات آئندہ رونما نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام غلط ثابت
    Next Article ملک بھر میں رواں سال کا مکمل پنک مون کا نظارہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.