تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تائیوان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا
    بین الاقوامی

    تائیوان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

    adminadminاپریل 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تائی پے : تائیوان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاوٴنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ، تائیوانی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 5.5 کلومیٹر تھی۔

    زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، یہ زلزلہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو آنیوالے زلزلے کے آفٹر شاکس کاحصہ ہیں ، جو کہ تائیوان کی پچیس سالہ تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا تاہم کئی برسوں کی تیاری نے بڑی تباہی سے بچا لیا۔

    4 اپریل کو 7.4 شدت کے زلزلے سے تائیوان لرز اٹھا تھا، زلزلے میں 9 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ جس شدت کا زلزلہ تھا اس میں کئی گنا زیادہ ہلاکتیں اور تباہی متوقع تھی۔

    خیال رہے کہ تائیوان اپنے ہمسایہ ملک جاپان کی طرح جغرافیائی طور پر ایسے خطے میں واقع ہے جو زلزلے کے لحاظ سے زیادہ فعال ہے اور اس مقام کو ’رنگ آف فائر‘ یعنی آگ کا دائرہ بھی کہا جاتا ہے۔

    تائیوان نے زلزلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عمارتوں کی تعمیر کے لیے کئی سالوں سے قوائد و ضوابط ترتیب دے رکھے ہیں جن میں وقتاً فوقتاً رد و بدل کی جاتی ہے۔اس سے قبل سال 1999 میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں چوبیس سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکا کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا
    Next Article آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونے کا امکان ہے ، محمد اورنگزیب
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.