کراچی: پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا۔
آف اسپنر ندا ڈار او ڈی آئی میچز میں 100 وکٹیں لینے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر بن گئیں، انہوں نے 100 ویں وکٹ 108 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کی۔
ندا ڈار 100 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے والی دوسری پاکستان ویمن کرکٹر بن گئی ہیں، قبل ازیں سابق کپتان ثنا میر نے 120 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ندا ڈار نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز وومن ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں راشدہ ولیمز کو آؤٹ کر کے انجام دیا اور اپنی 100 ویں وکٹ حاصل کی، سات رنز بنانے والی راشدہ کا کیچ منیبہ علی نے پکڑا۔