لاہور: پا کستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، جیل سیکیورٹی کے ہمراہ سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کا سروسز ہسپتال کے پلمانولوجی، میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں چیک اپ کیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کو کھانسی، گلے کی تکلیف تھی۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو چیسٹ انفیکشن، بخار کی علامات تھیں، ڈاکٹرز نے یاسمین راشد کو مختلف ادویات تجویز کیں جس کے بعد انہیں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔