تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سابق بھارتی کپتان کے ساتھ بزنس پارٹنرکا بڑا فراڈ ، 15 کروڑ زائد کا چونا لگا دیا
    بین الاقوامی

    سابق بھارتی کپتان کے ساتھ بزنس پارٹنرکا بڑا فراڈ ، 15 کروڑ زائد کا چونا لگا دیا

    adminadminاپریل 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے سابق بزنس پارٹنر کو مبینہ طور پر دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے سابق بزنس پارٹنر مہر دیواکر کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    لیجنڈری کرکٹر کی جانب سے سابق بزنس پارٹنر مہر دیواکر اور سومیا داس کیخلاف ڈسٹرکٹ کورٹ رانچی میں شکایت درج کرائی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ کرکٹ اکیڈمیز کے قیام کیلئے بھارت سمیت بیرون ملک (دھونی) کا نام استعمال کرکے کئی کرکٹ اکیڈمیز قائم کی ہیں۔

    سابق کرکٹر کے بزنس پارٹنر مہر دیواکر آرکا اسپورٹس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں، انہیں گزشتہ روز پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

    دیواکر پر ایم ایس دھونی کرکٹ اور اسپورٹس اکیڈمیوں کیلئے پیسے لینے کا بھی الزام ہے، جس کے نتیجے میں 15 کروڑ روپے سے زیادہ کا مبینہ فراڈ ہوا۔

    آرکا اسپورٹس معاہدے میں بیان کردہ تناسب کے مطابق فرنچائز فیس ادا کرنے اور منافع میں حصہ لینے کی ذمہ دار تھی تاہم تمام شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔

    چنئی سپر کنگز کے کپتان نے دعویٰ کیا تھا کہ کرکٹر اکیڈمیاں شراکت داروں نے ان کے علم میں لائے بغیر قائم کی تھیں، اس کے علاوہ دھونی کی جانب سے شراکت داروں کو فراہم کردہ اتھارٹی لیٹر 15 اگست 2021 کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

    خط منسوخ ہونے کے باوجود بزنس پارٹنرز نے دھونی کے نام پر کرکٹ اکیڈمیاں اور اسپورٹس کمپلیکس قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

    دھونی نے بھارتی پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 120، 406 بی، 420، 467، 468، 471 کے تحت ڈسٹرکٹ کورٹ رانچی کی مجاز عدالت میں آرکا اسپورٹس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، مہر دیواکر اور سومیا داس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآج کے نوجوان تیزی سے بوڑھے ہونےلگ
    Next Article عیدالفطرپربھی اسرائیل باز نہ آیا، بمباری میں اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.