تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد ہلاک، 35 افراد زخمی
    بین الاقوامی

    ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد ہلاک، 35 افراد زخمی

    adminadminاپریل 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کے ضلع کوولون میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک اور 35 جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کوولون کی فائر سروس اور ہسپتال حکام نے بتایا کہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

    ہانگ کان کے نشریاتی ادارے آر ٹی ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ 16 منزلہ عمارت میں پھنسے افراد امداد کے لیے پکار رہے تھے اور آگ عمارت میں قائم جم میں لگی تھی۔

    عمارت پر آتشزدگی کے بعد انتظامیہ نے اس طرف آنے والے راستے بند کردیے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔

    سٹی گورنمنٹ نے بتایا کہ عمارت سے 150 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 40 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد پہنچائی جائے جبکہ حکومت کے مختلف محکمے آگ لگنے کی وجوہات کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمرشل مرکز کے افسران کے رہائشی علاقے جورڈن میں آگ کی شدت شہر کے 5 گریڈ سسٹم کے تحت تیسرے درجے کی تھی جو صبح 8 بج کر 54 بجے شروع ہوئی تاہم فائر سروس کے پہنچنے کے ایک گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تھا۔

    ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ہانگ کانگ کی فائر سروس کے ترجمان نے بتایا کہ آتشزدگی کا ایک اور واقعہ شمالی علاقے میں ایک عمارت میں پیش آیا جہاں فائر فائٹرز 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں تاحال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل کو سفارتخانے پر حملے کی سزا دی جائے گی،ایرانی سپریم لیڈر
    Next Article لاس اینجلس کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈکیتی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.