تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق شاہ رخ خان کا ویڈیو کلپ وائرل
    بین الاقوامی

    شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق شاہ رخ خان کا ویڈیو کلپ وائرل

    adminadminاپریل 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    شعیب ملک کا نام ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے ایک سے زیادہ شادیاں کی ہیں، مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹر نے تین شادیاں کی ہیں لیکن شعیب ملک کے مطابق اُنہوں نے صرف دو شادیاں کی ہیں۔

    اُنہوں نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے اور شادی کے 13 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
    ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی جس کا اعلان اس جوڑی نے رواں سال 20 جنوری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

    شادی کے اعلان کے بعد سے ثنا جاوید اور شعیب ملک کو اپنے ہی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جو مداح ان دونوں شخصیات سے محبت کرتے تھے اب وہی مداح اس جوڑی سے نفرت کررہے ہیں۔

    اسی نفرت کے دوران، سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں شاہ رخ خان نے شعیب ملک کی دوسری شادی کی طرف اشارہ دیا تھا۔

    اسٹیج پر شاہ رخ خان کے ہمراہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک موجود ہوتے ہیں، اسی دوران بالی ووڈ کنگ کہتے ہیں کہ میں نے اسٹیج کے پیچھے شعیب ملک سے پوچھا کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد، تُم نے اُن پاکستانی لڑکیوں سے کیا کہا جو تم سے شادی کی خواہشمند ہیں؟

    شاہ رخ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک نے مجھے جواب میں کہا کہ میں نے پاکستانی لڑکیوں سے کہا ہے کہ تُم اپنی باری کا انتظار کرو، میں تُم سے بھی شادی کرلوں گا۔

    شعیب ملک کا جواب سُن کر ثانیہ مرزا نے پوچھا کہ کیا واقعی انہوں نے ایسا کہا؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ہاں! شعیب نے مجھے یہی جواب دیا تھا۔

    اس وائرل ویڈیو کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے شعیب ملک کے بارے میں کئی سال پہلے ہی سچ بول دیا تھا۔

    یاد رہے کہ ثنا جاوید کی بھی شعیب ملک کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے، اُنہوں نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچوری روکنے کے لئے گوشت کے پیکٹوں میں جی پی ایس سسٹم نصب
    Next Article حکومتی اتحادی جماعتوں میں اختلافات کے باعث بلوچستان کابینہ کی تشکیل نہ ہو سکی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.