تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایکس نے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کر دیا
    امریکہ

    ایکس نے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کر دیا

    adminadminاپریل 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے پلیٹ فارم سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کر دیا۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ بوٹ اکاؤنٹس کی وجہ سے پلیٹ فارم پر بہت سارے جعلی اکاؤنٹس ہیں جو کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، اس لئے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔

    کمپنی کے مطابق ان تمام بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جو کہ انسان نہیں چلا رہے۔

    ساتھ ہی کمپنی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کمپنی بوٹ اکاؤنٹس چلانے والے بڑے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی اور پھر انہیں کٹہرے میں بھی لایا جائے گا۔

    ایکس کی جانب سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کئے جانے کے بعد درجنوں صارفین کے فالوورز کی تعداد بھی کم ہونے لگی ہے۔

    بوٹ چیٹس یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹ ایسے ہوتے ہیں جنہیں چلانے کیلئے انسان کی ضرورت نہیں پڑتی، ایسے اکاؤنٹ سافٹ ویئر یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کی مدد سے بنائے جاتے ہیں اور پھر وہ ازخود انسانوں کے اکاؤنٹس کی طرح کام کرنے لگتے ہیں۔

    بوٹ یا آٹومیٹڈ چیٹس کا استعمال بڑی بڑی کمپنیاں بھی کرتی ہیں اور بہت ساری ایپلی کیشنز بھی آٹومیٹڈ چیٹس کی سہولت فراہم کرتی ہیں، جیسا کہ واٹس ایپ یا فیس بک میسینجر یا ای میل پر آٹو ریپلائی کا آپشن رکھا جائے۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ ایکس پر لاکھوں بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس ہیں جنہیں جعلی اکاؤنٹس بھی کہا جاتا ہے اور ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدتے وقت ہی ایسے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں سائبر کرائمز کی شرح میں سترہ فیصد اضافے کا انکشاف
    Next Article صہیونی فوج کے غزہ میں ظلم و ستم کے 6 ماہ مکمل
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.