جدہ:وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے درمیان ملاقات ،سعودی ولی عہد نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور کابینہ کے ارکان شریک تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مرہم نواز شریف اور وفد کے ارکان مدینہ منورہ سے اتوار کی شام مکہ مکرمہ پہنچے ۔
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم اؤر ان کے وفد کے اعزاز میں افطارہ کا اہتمام کیا ۔ سعودی ولی کے افطار میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور علیم خان شریک ہوئے۔
افطار کے موقع پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔پاکستان کے ساتھ معاشی تجارتی اور سرمایا کاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سعودی اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب مرہم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچے۔مکہ مکرمہ کے ریلوے اسٹیشن پر اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستان میں سعودی عرب پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم آج عشاء کی نماز حرم میں ادا کریں گے اور دعا میں شریک ہوں گے۔ جس کے بعد عمرہ ادا کریں گے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے اس سے قبل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشاء کی نماز اور نوافل کی ادا کئے۔
وزیراعظم نے روضئہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ وزیراعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعاء کی۔
وزیراعظم نے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اود سلام پیش کیا ۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے نوافل ادا کیے انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے دعائیں کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے امت مسلمہ خاص طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر اورفلسطین،غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔