لندن:کیٹ مڈلٹن کے شاہی خاندان کا حصّہ بننے کے بعد سے شاہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے درمیان تناؤ میں کافی کمی آگئی ہے۔
شاہی مبصر وکٹوریہ آربیٹر نے دعویٰ کیا کہ کیٹ مڈلٹن نے شاہی خاندان کے افراد کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریوں کو کم کرکے گرم جوشی پیدا کی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کیٹ مڈلٹن اپنی فیملی کے بہت قریب ہیں اور ان کے لیے فیملی بہت اہم ہے۔
وکٹوریہ آربیٹر نے کہا کہ کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ ولیم اور شاہ چارلس کے درمیان ایک شاندارثالث کا کردار بھی ادا کیا ہے کیونکہ ان دونوں باپ بیٹے کا رشتہ پہلے کبھی اتنا اچھا نہیں رہا۔
اْنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کیٹ مڈلٹن شاہی خاندان کے افراد کو محبت، دوستی اور ایک خاندان ہونے کا حقیقی احساس دلانے میں کامیاب رہی ہیں۔
وکٹوریہ آربیٹر نے کہا کہ کیٹ مڈلٹن کا شاہ چارلس کے ساتھ رشتہ ہمیشہ کافی گہرا رہا ہے اور کئی مواقع ایسے آئے جب اْنہیں شاہ چارلس نے اپنی ’پیاری بہو‘ کہہ کر پکارا۔
اتفاقاََ حال ہی میں دونوں کو کینسر کی تشخیص بھی ایک ساتھ ہی ہوئی ہے لیکن دنوں میں کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص ہوئی ہے لیکن دونوں کو کس قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں، اس حوالے سے شاہی محل نے فی الحال کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔