تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جاپان میں پانچ اموات کے بعد دواساز کمپنی پر چھاپہ
    بین الاقوامی

    جاپان میں پانچ اموات کے بعد دواساز کمپنی پر چھاپہ

    adminadminاپریل 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اوساکا: جاپان میں وزارت صحت کے حکام نے دواساز کمپنی کوبویاشی فارماسوٹیکل کی فیکٹری پر چھاپہ مارا جس کی ہیلتھ سپلیمنٹس استعمال کرنے سے مبینہ طور پر 5 شہریوں کی موت ہوچکی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی ایک غذائی سپلیمنٹ جس کی تشہیر کولیسٹرول کم کرنے کےطور پر کی گئی تھی، استعمال کرنے کے بعد مبینہ طور پر 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

    شہریوں کی موت کے بعد وزارت صحت، لیبر اور ویلفیئر سمیت مقامی حکام نے اوساکا شہر میں کمپنی کی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور وہاں سپلمنٹس کی تیاری کے طریقہ کار کا معائنہ کیا۔
    معائنے کرنے پر سپلمنٹس میں سرخ خمیری چاول یا جاپانی زبان میں beni koji نامی جزو پایا گیا۔ بینی کوجی دراصل ایک قسم کا فنگس ہے جو کہ Monascus purpureus کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ کچھ کھانوں میں سرخ رنگ کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

    وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ سپلیمنٹس اموات اور بیماریوں کے لیے ذمہ دار ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد اب بھی بڑھ سکتی ہے۔

    دوسری جانب کمپنی کے صدر آکیہیرو کوبویاشی کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹس لینے کے بعد سے پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے اور 114 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس بات پر معذرت خواہ ہیں کہ ہم نے جلد کوئی موثر قدم کیوں نہیں اٹھایا۔

    کمپنی کو اس حوالے سے سرکاری میڈیکل رپورٹس موصول ہونے کے بعد تمام مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس منگوا لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اگرچہ بینی کوجی کو کئی سالوں سے مختلف مصنوعات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے تاہم 2023 میں اس حوالے سے متعدد طبی مسائل مسائل رپورٹ ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز8 اپریل کو ہوگا
    Next Article جہیز میں بیش قیمت لگژری گاڑی نہ دینے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.