تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات ، صدر طیب ایردوآن کی جماعت کو بدترین شکست کا سامنا
    بین الاقوامی

    ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات ، صدر طیب ایردوآن کی جماعت کو بدترین شکست کا سامنا

    adminadminاپریل 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انقرہ: ترکیہ میں ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کی جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سیکولر اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی نے انقرہ اور استنبول سمیت 17 شہروں میں میئر کی نشستیں جیت لیں۔الیکشن میں کامیابی کے بعد اپوزیشن کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا

    کسی زمانے میں طیب ایردوآن کا گڑھ سمجھے جانے والے سب سے بڑے شہر استنبول میں بھی اپوزیشن جماعت نے کامیابی حاصل کرلی۔

    سیکولر اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی ) نے انقرہ اور استنبول سمیت 17 شہروں میں میئر کی نشستیں جیت لیں۔اسے 20 سال سے برسراقتدار رجب طیب ایردوآن اور ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی اب تک کی بدترین شکست قرار دیا جارہا ہے۔ الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب ایردوآن نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اسے فیصلہ کن موڑ قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی حمایت میں واضح کمی ہوئی ہے اور وہ ووٹرز کی جانب سے ملنے والے پیغام کو سمجھ کر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے، ہم نے غلطی کی ہے تو ہم اپنی اصلاح کریں گے، اور اپنی کمی کوتاہی کو دور کریں گے۔

    ان کی شکست کی مختلف وجوہات بیان کی جارہی ہیں۔ ملک میں مہنگائی میں شدید اضافہ ہوگیا ہے، غزہ کے معاملے پر ایردوآن کا حامی اسلام پسند ووٹر بھی ان سے متنفر ہوگیا ہے۔

    الیکشن میں کامیابی کے بعد اپوزیشن کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا۔ انہوں نے صدر ایردوآن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری بار استنبول کے میئر منتخب ہونے والے امام اوغلو کو اگلے صدارتی الیکشن میں ایردوآن کا طاقتور حریف قرار دیا جارہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،رمضان المبارک میں مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار بھکاری گرفتار
    Next Article ریٹیلرز اور ہول سیلرز تاجروں کے لئے لازمی رجسٹریشن سکیم متعارف
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.