تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے
    سیاست

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے

    adminadminاپریل 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے سانحہ نو مئی کے بعد سے روپوش رہنما حماد اظہر پشاور ہائیکورٹ میں دس ماہ بعد منظر عام پر آئے۔

    پشاور ہائیکورٹ سے 51 مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ میں بیرون ملک نہیں بلکہ پاکستان میں تھا، اس دوران ہمارے گھر والوں اور کارکنان پر جو گزری وہ ناقابل بیان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کے گھروں کو توڑا گیا، اُن پر تشدد کیا گیا مگر 8 فروری کو پھر بھی عوام نے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنایا اور اُسے بھونڈے طریقے سے چھین کر دوسری جماعتوں کو نشستیں دی گئیں۔
    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون اور پاکستان کا دنیا بھر میں مذاق بنایا گیا، اس لیے آج سب ہم پر ہنس رہے ہیں، ایک وقت میرے اوپر 51 مقدمات بنائے گیے اور یہ وہ کیسز ہیں جن میں سے کسی ایک جگہ پر بھی میں موجود نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ، جمہوریت، انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے، آج ملک کہاں کھڑا ہے، ججز کیا کہتے ہے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت سے جیتنے والی جماعت کو ہرایا گیا، آنے والے دو دنوں کے دوران پریس کانفرنس کر کے تمام تفصیلات بیان کرونگا۔

    قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سماعت کی اور 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات درج ہے باقی کا ابھی پتہ نہیں کتنے ہیں، لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں ہیں۔

    اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ ’یہ تو کئی شہریوں میں ان کے خلاف کیسز ہیں، کتنا ٹائم دیں۔ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں۔

    عدالت نے ایک مہینے میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا اور ایک لاکھ دو دو نفری پر حماد اظہر کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچیئرمین پی سی بی کا کاکول کیمپ کا دورہ،کھلاڑیوں سے بات چیت
    Next Article منہ سے مسلسل پانی نکالنے کا عالمی ریکارڈ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.