تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سعودی خواتین بھی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز میں لوہا منوانے لگیں
    بین الاقوامی

    سعودی خواتین بھی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز میں لوہا منوانے لگیں

    adminadminمارچ 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض : سعودی خواتین تکنیکی انقلاب اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز میں اپنا لوہا منوانے لگیں۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سائنسی اور اختراعی شعبوں میں سعودی خواتین کی شرکت کے نتائج کا دائرہ وسیع ہوا ہے، یہ سائنسی منظر نامے کے لیے کوئی نئی بات نہیں بلکہ سعودی قومی ماڈلز کی توسیع کا ایک حصہ ہے۔

    دور حاضر میں سعودی خواتین سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں قیادت کرنے میں بھی کامیاب ہورہی ہیں ۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ چند برسوں میں سعودی خواتین نے فنی تعلیم میں بین الاقوامی سائنسی فورمز میں اپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کیا ہے، ان خواتین کی سائنسی میدان میں محنت اور جنون سے سعودی خواتین کا نام بھی فاتحین کی فہرست میں نمایاں ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ منار بنت عبد الہادی پروگرامنگ اور ویب ڈویلپمنٹ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں انہوں نے ستمبر 2023 میں ’’سنگاپور ورلڈ انوینٹ ‘‘ میں سعودی عرب کی نمائندگی کی اور طلائی تمغہ جیتا جبکہ نیشنل ریسرچ سنٹر کی جانب سے بھی انہیں خصوصی اعزاز دیا گیا، انہیں یہ ایوارڈ مصنوعی ذہانت کے ذریعہ تجزیہ کی بنا پر اور سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ فراہم کرنے پر دیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ملاذ بنت سلیمان الدہیش نے عالمی سطح پر تھری ڈی کے ساتھ "سمارٹ اسپلنٹ” کی ایجاد کے مقابلوں میں حصہ لیا، یہ سسٹم گینگرین سے متاثرہ مریضوں کی حفاظت کے لیے نمی اور درجہ حرارت کی پیمائش کرنے کے لیے سینسر سے منسلک ہے، اس سسٹم کو فروری 2024 میں ایجادات، اختراعات اور ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی ملائیشیا ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیا گیا۔

    دوسری جانب ایک اور سعودی طالبہ بنت رشید السکران نے سنگاپور میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی اور چاندی کا تمغہ جیتا، انہوں نے ہوا کے معیار کی پیمائش کرنے والے آلے کی اختراع کرکے یہ کامیابی حاصل کی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے ’’ویژن 2030‘‘ کے اہداف کے حصول کیلئے سیاحت ، کھیل اورجدید تعلیم کے مختلف شعبوں کے منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک بھر میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے
    Next Article اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.