نیویارک: ٹیسلا کے سی ای او اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر پریمیم فیچرز تک مفت رسائی دینے کا اعلان کر کے صارفین کو خوش کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے صارفین کیلئے نئی پیشرفت کا اعلان کیا جس میں انہیں اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔
ایلون مسک نے ایکس خریدنے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں کیں جس میں بلیو ٹِکس کیلئے 8 ڈالر چارج کرنا، غلط معلومات اور جعلی خبروں کو ختم کرنا شامل ہے۔تاہم تازہ ترین پیشرفت کے مطابق اب کچھ ایکس اکاوٴنٹس پریمیم فیچرز تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ایلون مسک نے اس متعلق اپنے ایکس اکاوٴنٹس سے ٹوئٹ کیا کہ 2500 سے زیادہ تصدیق شدہ سبسکرائبر فالوورز والے سبھی اکاوٴنٹس کو پریمیم فیچرز مفت ملیں گے جبکہ 5000 سے زیادہ فالوورز والے اکاوٴنٹس کو پریمیم پلس مفت ملے گا۔