تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کے لئے میرے ساتھ بیٹھیں، گورنر سندھ
    سیاست

    بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کے لئے میرے ساتھ بیٹھیں، گورنر سندھ

    adminadminمارچ 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے میرے ساتھ بیٹھیں، میں آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہوں، اگر کسی کو مجھ سے تکلیف ہے تو مجھے ہٹادیں۔

    کامران ٹیسوری گذشتہ دنوں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے رائیڈر علی رہبر کی رہائش گاہ پہنچے۔ علی رہبر تحریک پاکستان کے رہنما سید یاور حسین المعروف کیف بنارسی کے پوتے تھے، کیف بنارسی کا مشہور نعرہ” بٹ کے رہے گا ہندوستان، لے کے رہیں گے پاکستان“ آل انڈیا مسلم لیگ کے جلسوں میں لگایا جاتا تھا۔

    سابق نگراں صوبائی وزیر اطلاعات، صدر آرٹس کونسل پاکستان محمد احمد شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کے والد اختر حسین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

    گورنر سندھ نے علی رہبر کے والد کو ہر ممکن تعاون اور افسوس ناک واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی میری مقتول علی رہبر کے والدہ، والد، بچے اور بھائیوں سے ملاقات ہوئی ہے یہ ملاقات دل دہلانے والی ہے. دل توڑنے کے لئے وہ الفاظ کافی ہیں جو مرحوم کی والدہ نے مجھ سے کہے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا اگر احتجاجا ًمجھے بطور گورنر استعفی بھی دینا پڑے تو کوئی بڑی بات نہیں، آئی جی سندھ سے کہوں گا کہ سارے کام چھوڑ کر معاملہ کی تحقیقات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سے کہوں گا کہ اللہ کا واسطہ ہے اس معاملہ کی تحقیقات کریں، ویسے تو جتنے لوگ اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوئے ان سب کو انصاف ملنا چاہیئے، علی رہبر کے بچوں کی پڑھائی کی تمام ذمہ داری بحیثیت کامران ٹیسوری لی ہے۔

    میں نے علی رہبر کی والدہ سے کہا ہے کہ میں آپ کا بیٹا ہوں مجھے انہوں نے کہا کہ میں کسی کے سامنے نہیں آتی لیکن تمھارے سامنے آئی ہوں تم پر اعتماد ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ یہ نوجوان کس کسمپرسی کی حالت میں رہ رہا تھا، نوکری نہ ہونے کے باعث کبھی فروٹ بیچ رہا تھا کبھی رائڈر بن رہا تھا میرے لئے اور تمام حکمرانوں کے لئے سوچنے کا مقام ہے، ان کے والد کی آنکھیں دیکھ لیں کہ یہ کس صدمہ میں ہیں ان کے بھائیوں اور والد پر کچھ دنوں بعد کیا گزرے گی۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک واقعہ ہے، یہ روز ہورہا ہے آج بھی کچھ دیر پہلے ہوا ہے، کیوں نہیں روک پارہے ہم کیونکہ ہمیں ان کا دکھ نہیں ہے، کسی کا جوان بیٹا اس سے چھن جائے اور ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں ہم لگے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا میں سب سے کہتا ہوں کہ سب اس کام پر لگ جائیں ، سب روڈ پر نظر آئیں، جرائم پیشہ افراد کو ایسی عبرتناک سزا دیں کہ کوئی گولی چلاتے ہوئے اور موبائل چھینتے ہوئے ڈرے۔

    انہوں نے کہا کہ اب میں خاموش نہیں بیٹھوں گا، مجھے ان کی والدہ نے جو کہا ہے وہ میں یہاں نہیں کہہ سکتا، یہیں سے شروع کریں گے، اس خاندان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اسی کیس سے سارے کیس حل ہونگے۔

    پولیس افسران سے کہتا ہوں کہ اس معاملہ کو حل کرو اور اسٹریٹ کرائم بند کرواو، دفتر میں بیٹھنا بند کرکے فیلڈ میں گشت کرو، غلام نبی میمن کو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ قابل نہیں ہیں، تمام صاحب حیثیت، آئی جی صاحب، چیف منسٹر صاحب بھی یہاں آئیں اس خاندان سے تعزیت کریں اور ایسے اقدام اٹھائیں جس سے زخموں پر مرہم لگ سکے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبنوں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق
    Next Article اسلام آباد میں جرائم روکنے کے لیے پولیس افسران کو دو دن کی مہلت
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.