لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ماضی کی تمام غلط فہمیوں کو دور کر کے آگے بڑھنے پر اتفاق کرلیا۔
یہ اتفاق پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاقِ رائے ہوا۔
دونوں جماعتوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت جاری رکھنے اور غلط فہمیاں دور کر کے آگے بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کارکنوں کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانی کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے، جماعت اسلامی آئین، قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے اس بار پر زور دیا کہ قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔