تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سعودی عرب کا تاریخ میں پہلی بار مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان
    بین الاقوامی

    سعودی عرب کا تاریخ میں پہلی بار مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان

    adminadminمارچ 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض:سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

    مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں 27 ماڈل رومی القحطانی عالمی سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی کریں گی جس کا اعلان ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز رکھنے والی سعودی ماڈل رومی القحطانی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب مس یونیورس میں حصہ لے رہا ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں مس یونیورس 2024 میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں گی۔

    27 سالہ رومی القحطانی کا تعلق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ہے، وہ پیشہ ورانہ طور پر ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوینسر ہیں جبکہ اُنہوں نے dentistry میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

    رومی القحطانی عربی زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی اور فرانسیسی زبان بولنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں، وہ مختلف ممالک کے سفر کی شوقین ہیں، ماڈل اب تک متحدہ عرب امارات، مصر اور اٹلی سمیت کئی ممالک کا سفر کر چکی ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی ماڈل رومی نے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لے کر میں اپنا نام روشن کیا ہے، جن میں مس اور مسز گلوبل ایشین مقابلے، مس عرب پیس اور مس یورپ شامل ہیں۔

    مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق رومی القحطانی نے مس سعودی عرب، مس مڈل ایسٹ، مس عرب ورلڈ پیس، اور مس ویمن (سعودی عرب) سمیت دیگر مقابلوں کے ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے ہیں۔

    رواں سال 5 فروری کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے رومی القحطانی کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا تاکہ خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھے۔

    علاوہ ازیں رواں سال جنیوا میں منعقد ہونے والے انسانی حقوق کے عالمی سربراہی اجلاس میں بھی رومی کو بطورِ اسپیکر مدعو کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ مس یونیورس 2024 کا مقابلہ ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرمضان المبارک کا آخری عشرہ،50 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے
    Next Article پی آئی اے انتظامیہ کا ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.