تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی کا پیغام پوری طرح نہیں پہنچایا جا رہا، کور کمیٹی اجلاس میں قانونی ٹیم پر تنقید
    سیاست

    بانی پی ٹی آئی کا پیغام پوری طرح نہیں پہنچایا جا رہا، کور کمیٹی اجلاس میں قانونی ٹیم پر تنقید

    adminadminمارچ 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں قانونی ٹیم اور وکلا پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام ٹھیک طرح سے نہیں پہنچایا جا رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مشال یوسفزئی نے ایک امیدوار کو ٹکٹ دینے پر تنقید کی.

    پی ٹی آئی کور کمیٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی نے بتایا کہ میرے سامنے عمران خان نے اس امیدوار کا نام نہیں لیا تھا، اس موقع پر شہباز گل نے بھی قانونی ٹیم اور وکلا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانی چئیرمین کی بات ٹھیک سے کور کمیٹی تک نہیں پہنچائی جا رہی ہے۔

    اجلاس کے دوران کور کمیٹی کے سامنےعمران خان کی بہن علیمہ خان کے لیے بانی چئیرمین کا پیغام بھی رکھا گیا اور بتایا گیا کہ بانی چئیرمین نے پیغام دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے علیمہ خان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین کا پیغام دیا گیا کہ علیمہ خان پارٹی کے سیاسی اور دیگر معاملات میں مداخلت نہیں کریں گی، علیمہ خان پارٹی کو ہدایات نہیں دیں گی۔

    پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈٹ کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جمع کروائی گئی فہرست پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ شیر افضل مروت نے اپنی مرضی سے فہرست بنائی اور جمع کروا دی ہے۔

    کور کمیٹی ارکان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نے خود سے یہ فیصلہ کیسے کر لیا، بیرسٹر گوہر کو اس معاملے پر کور کمیٹی کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر اپنا نام کیوں دے آئے ہیں۔

    کورکمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اب جو نام کور کمیٹی دے گی وہی لوگ ملاقات کریں گے، بانی چئیرمین کی بات ٹھیک سے ہم تک نہیں پہنچائی جا رہی لہٰذا کور کمیٹی کی مشاورت سے فہرست بنائی جائے اور صرف وہی لوگ صرف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    Next Article پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کا سامان لاہور ایئرپورٹ سے چوری
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.