کوانگ نین: ویتنام میں ڈاکٹرز نے حال ہی میں ایک نوجوان کی اس وقت جان بچالی جب اس کے پیٹ سے 30 سینٹی میٹر لمبی بام مچھلی برآمد ہوئی جو کہ آنتوں کو شدید نقصان پہنچا چکی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 34 سالہ ویتنامی شہری کو صوبے کوانگ نین کے ہائی ہا ڈسٹرکٹ میڈیکل سینٹر میں پیٹ کے شدید درد کی حالت میں داخل کرایا گیا تھا۔
چونکہ مریض زیادہ تکلیف کی وجہ سے علامات کی تفصیل بتانے سے قاصر تھا، اس لیے ڈاکٹرز نے ایک ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیا جس سے اس کے پیٹ میں ایک حرکت کرتی ہوئی چیز کی نشاندہی ہوئی۔
ایکسرے نے آنتوں میں سوراخ اور پیٹ کی سوزش کا بھی انکشاف کیا۔ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ بہترین طریقہِ علاج سرجری ہے جس میں نامعلوم مخلوق کو نکالنا اور آنتوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنا مقصد ہوگا۔
مریض کے پیٹ کی جب سرجری کی گئی تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نامعلوم چیز دراصل 30 سینٹی میٹر بام مچھلی تھی۔
جب مریض سے پوچھا گیا کہ یہ اس کے پیٹ میں کیسےداخل ہوئی تو 34 سالہ شخص نے لاعلمی کا اظہار