نیویارک :امریکہ کی ایک عدالت کی خاتون جج نے ایک ملزم کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے متن میں مشہور گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کے گانے کے بول استعمال کیے۔
’میٹیلیکا‘ میوزیکل گروپ نے ایک انشورنس کمپنی کے خلاف کرونا وبائی امراض کے دوران مشہور ’ہیوی میٹل‘ بینڈ کے کھوئے ہوئے منافع کے پس منظر میں دائر مقدمہ ہار دیا جبکہ کیس کی سماعت کرنے والی جج نے ٹیلر سوئفٹ کے گانوں کا حوالہ دیا ہے۔
چار رکنی بینڈ نے 2020 میں جنوبی امریکہ میں اپنے کنسرٹ منسوخ کرنے کے بعد 3 ملین ڈالر کے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیل گیا تھا۔
لیکن لندن کی انشورنس کمپنی لائیڈز نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے متعدی بیماریوں کے پھیلنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی صورت میں ادائیگی نہیں ہوگی۔
راک گلوکار جیمز ہیٹ فیلڈ اور ان کے ساتھیوں نے کیلیفورنیا میں ایک مقدمہ دائر کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عدلیہ انشورنس کمپنی کو ادائیگی کرنے پر مجبور کرے۔لیکن جج ماریا اسٹریٹن نے اس مطالبہ پرفیصلہ دیا کہ میٹالیکا کے دعوے بے بنیاد ہیں، یہ ماننا مضحکہ خیز ہے کہ حکومتی لاک ڈاوٴن کوویڈ 19 کا نتیجہ نہیں تھے۔
اس عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مارچ 2020ء میں کوویڈ 19 کے خلاف کوئی ویکسین نہیں تھی اور نہ ہی اس کے علاج کے لیے کوئی دوائی تھی، پھر وہ راک کی بلند آواز سے پاپ میوزک کے ماحول میں چلی گئی اور فیصلے کے متن میں اضافہ کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ کے گانے کے بول ”ہم وہاں موجود تھے“کو شامل کیا۔
خیال رہے کہ کرونا کی وجہ سے دنیا نے 2020ء میں مختلف سرگرمیوں کے بڑے پیمانے پر لاک ڈاوٴن کا سامنا کیاتھا۔