ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملے کے شبے میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
ملزمان کی شناخت سعید اکرمی مراد علی رجب علی زادہ اور دلیر جون باروتووچ مرزایوف کے ناموں سے کی گئی ہے۔دونوں مشتبہ افراد غیر ملکی شہری ہیں، ایک ملزم کو ہتھکڑی اور دوسرے کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ملزمان پر دہشتگرد حملے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث 4 ملزمان سمیت 11 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، گرفتار افراد کو تحقیقاتی کمیٹی کے ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعے کو ماسکو کے کراکس ہال میں فائرنگ اور بم حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 137 ہوگئی ہے جبکہ 182 زخمی زیر علاج ہیں۔
Previous Articleعوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، اعظم نذیر تارڑ