ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی عوام کی بھرپور خدمت کریگی، بانی پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کارروائیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں وکلاء کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی، مینڈیٹ چوری کی ریکوری کیلئے پلان مرتب کر لیا، 30 مارچ سے آغاز کریں گے، 8 فروری کے الیکشن میں آر آوز نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آر اوز نے عدالت میں فارم 47 کے حوالے سے جھوٹ بولا، سابق سپیکر و ایم پی اے مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا، مشتاق غنی کو کابینہ میں شامل کرواکر عوام کو حق دلواؤں گا۔