اسلام آباد:اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، اسلام آباد میں بلا اجازت منعقد ہونے والے اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق مظاہرین نے ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا، مظاہرین نے شہریوں کی آمدورفت کے راستے مسدود کردیئے تھے، مظاہرین کے پتھراؤ سے کانسٹیبل نعمان زخمی ہوا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بلا اجازت اجتماع اور عوامی شاہراہوں کو مسدود کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی، کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔