مدینہ منورہ: رمضان کے بابرکت کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ معتمرین اور عبادت گزاروں نے روضۂ رسول پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گزر گیا۔ اس عشرے میں عاشقان رسول بڑی تعداد میں مسجد نبوی میں حاضر ہوئے، عبادت کی اور خاتم النبین صلی اللی علیہ وسلم کو سلام پیش کیا۔
معذور افراد کے لیے مسجد نبوی نے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس سے استفادہ کرتے ہوئے 26 ہزار معذور افراد نے بھی روضہ رسول پر حاضری دینے کی سعادت حاصل کی۔
مسجد نبوی میں آنے والے عبادت گزاروں کی زم زم پانی، افطار اور کھانوں سے مہمان نوازی کی جا رہی ہے اور تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے درجنوں ٹیمیں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔
مسجد نبوی میں داخلے اور اخراج کے لیے خصوصی انتظامت کیے گئے ہیں تاکہ عبادت گزاروں کو کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔ جگہ جگہ رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامی کمیٹی کی ان کاوشوں اور مربوط و منظم نظام کی وجہ سے عبادت گزاروں کی ریکارڈ تعداد کو فرائض اور نوافل کی اطمینان کے ساتھ ادائیگی کا موقع ملا۔
انتظامی کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں عبادت گزاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔