واشنگٹن: داعش نے ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ داعش نے کہا کہ اس نے ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک شہر میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیاہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے سوشل میڈیا پر منسلک چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ایک نیوز ایجنسی کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک بیان میں داعش نے کہا کہ اس نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک شہر میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ادھر ایک امریکی اہلکار نے میڈیا بتایا کہ امریکا کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں جو اسلامک اسٹیٹ کے ذمہ داری کے دعوؤں کی تصدیق کرتی ہیں اور ان کے پاس ان دعوؤں پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
امریکی اہلکار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکا نے انٹیلی جنس کمیونٹی کی ڈیوٹی ٹو وارننگ کی ضرورت کے تحت روس کو ممکنہ حملے کے بارے میں معلومات فراہم کی تھی۔
یادرہے کہ روسی دارالحکومت میں کروکس کنسرٹ ہال پر دہشتگردوں کے حملے میں 40 افراد ہلاک جب کہ 145 زخمی ہو گئے۔