اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پنجاب کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے سائرہ تارڑ، بشریٰ انجم بٹ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبین خان عباسی، گلناز شہزادی، شمائلہ رانا، شازیہ فرید اور آمنہ بتول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں بھی خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کنول نعمان اور صائمہ زاہد، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے فرح خان کی کامیابی کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔