تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی ائیر لائن کی نجکاری پر کام شروع، ودہولڈنگ کمپنی کے قیام کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
    پاکستان

    قومی ائیر لائن کی نجکاری پر کام شروع، ودہولڈنگ کمپنی کے قیام کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

    adminadminمارچ 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری پر کام شروع کردیا اور پی آئی اے کو خسارے کے بوجھ سے نکالنے کے لیے ودہولڈنگ کمپنی کے قیام کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    وزارت ہوابازی میں وزیر دفاع اور ہوابازی خواجہ آصف اور وزیر نجکاری عبد العلیم خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ہوابازی، نجکاری اور خزانہ ڈویژن کے سیکرٹریز نے شرکت کی اور قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق امور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل دیکھنے کے لیے ہائر کنسلٹنٹ مالیاتی مشیر ارنسٹ اینڈ ینگ نے اجلاس میں بریفنگ دی اور قومی ائیر لائن کے اثاثوں اور واجبات پر اپنےخدشات کا اظہار کیا۔

    بریفنگ کے دوران نجکاری کے عمل میں درپیش مسائل، کمرشل بینکوں کے ساتھ قرض کی دوبارہ پروفائلنگ، چند ماہ کے کیش فلو پلان اور کمپنی کے لیے ذمہ داریوں کی منتقلی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے رواں سال مئی کے وسط میں یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کلیئر نس کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی ممکنہ کلئیرنس بولی دہندگان کے لیے مزید قیمتی اور پرکشش بنا دے گی۔

    انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر جلد ہی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

    اجلاس میں شریک وفاقی وزیر برائے نجکاری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں بروقت فیصلے بڑی کامیابی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

    ادھر وزارت ہوابازی نے حکومت کی منظوری کے بعد پی آئی کی ودہولڈنگ کمپنی کے قیام کاگزیٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق ودہولڈنگ کپمنی کے قیام کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد ایس ای سی پی میں پی آئی اے ودہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی جائےگی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleای سی پی نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر(ن )لیگ کی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    Next Article ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے خلاف مقدمہ دائر ہو گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.