تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاری جنوبی افریقا میں کریں گے
    کھیل

    ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاری جنوبی افریقا میں کریں گے

    adminadminمارچ 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاری جنوبی افریقا میں کریں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ نے واضح کیا کہ گھٹنے کے آپریشن کے بعد اب دوبارہ جم ورک شروع کررکھاہے، جنوبی افریقا میں جیولین تھرو کے ماہر کوچ کی نگرانی میں ٹریننگ سے یقین ہے کہ پہلے سے زیادہ بہتر تھرو کرسکوں گا۔

    ارشد ندیم نے کہا ایشین گیمز میں انجری کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا دکھ ہے تاہم اب یہ ہی ٹارگٹ ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر ملک کی نیک نامی میں اضافہ کرپاؤں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں انہوں نے مکمل سپورٹ کا یقین دلایاہے۔ ان کی حوصلہ افزائی سے اعتماد بڑھا ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، دنیا فتح کرنی ہے توان جیسے وسائل اور سہولیات بھی اتھلیٹس کو دینے کی ضرورت ہے۔

    ادھر ارشد ندیم کے پاکستانی کوچ سلمان اقبال کا موقف ہے کہ جنوبی افریقہ میں اس سینٹر میں ارشد ٹریننگ کرے گا جس کا رخ نیرج سمیت دنیا کے تمام بڑے اتھلیٹس کرتےہیں۔ ماضی میں بھی ارشد وہاں چند ہفتے وقت گزر چکاہے، اب بھی امید ہے کہ ارشد کو بہت فائدہ ہوگا۔

    سلمان اقبال نے کہا گھٹنے کے آپریشن کے بعد ارشد نے اپنا ری ہیب مکمل کیا، پھر اس کو مرحلہ وار جم ورک کروایا جارہا ہے۔ کہنی اور گھٹنے میں اب کوئی تکلیف نہیں، جنوبی افریقہ میں ٹریننگ سے واپسی پر ارشد دو سے تین انٹرنیشنل میٹس میں حصہ لے گا۔ پیرس اولمپکس میں ارشد کے میڈل جیتنے کے حوالے سے بہت پر امید ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارتی اداکارہ گوہر خان نے شوہر اور بچے کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
    Next Article چینی لالٹین نے دنیا کے سب سے بڑے لالٹین کا اعزاز حاصل کرلیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.