تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شیر خوار بچی کے قتل کے جرم میں ماں کو عمر قید کی سزا
    امریکہ

    شیر خوار بچی کے قتل کے جرم میں ماں کو عمر قید کی سزا

    adminadminمارچ 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اوہائیو: امریکا میں خاتون کو اپنی 16 ماہ کی بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

    فاکس نیوز کے مطابق امریکی ریاست اوہایو کے شہر کلیو لینڈ میں 32 سالہ کرسٹل کینڈیلاریو کو اپنی 16 ماہ کی بچی جیلن کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

    وہ اپنی شیر خوار بچی کو دس دن کیلئے گھر میں اکیلا چھوڑ کر سیر و تفریح کرنے چلی گئی تھی اور اُس کی گھر واپسی تک بچی بھوک اور پیاس سے دم توڑ گئی تھی۔

    16 جون 2023 کو ملزمہ نے اپنے گھر پہنچتے ہی ریسکیو سروس کو فون کیا کیونکہ اس کی بیٹی بے سدھ پڑی تھی اور بچی کے اطراف گندگی کا ڈھیر جمع تھا۔

    دوران تفتیش معلوم ہوا کہ خاتون 10 دن سے بچی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر گھومنے نکلی ہوئی تھی جس کے باعث بھوک اور پیاس کی وجہ سے بچی کی موت ہوگئی۔

    کرسٹل کینڈیلاریو کو اس سنگین اور مجرمانہ لاپرواہی پر پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے گزشتہ ماہ اپنے سنگین جرم کا اعتراف کیا۔

    پڑوسیوں کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں تھا جب کرسٹل نے اپنی نومولود کو گھر پر تنہا چھوڑا ہو، وہ پہلے بھی ایسا کرچکی ہے لیکن اتنے لمبے عرصے کے لیے اس نے پہلی بار بچی کو اکیلا چھوڑا تھا۔

    پڑوسی خاتون کا کہنا تھا کہ ہم اسے کہتے رہتے تھے کہ اسے اکیلا نہ چھوڑو، نہ صرف میں بلکہ مزید خواتین بھی اسے منع کیا کرتی تھیں لیکن وہ اسے ہمیشہ اکیلا چھوڑ کر چلی جایا کرتی تھی۔

    کاؤنٹی کامن پلیز کورٹ کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ “جس طرح آپ ایک ننھی بچی کو بھوکا پیاسا گھر میں قید کرکے گئیں اسی طرح آپ کو بھی ایک سیل میں قید رکھا جائے گا لیکن فرق صرف اتنا ہوگا کہ جیل میں کم از کم آپ کو کھانا اور پانی ملے گا جس سے آپ نے اپنی بیٹی کو محروم کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآرمی چیف کی سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی امن،دفاع اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو
    Next Article ترکیہ میں پی آئی اے کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گراؤنڈ کردیا گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.