تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » دنیا کے خوش وخرم ممالک کی نئی درجہ بندی کا اجراء ،پاکستان بھی شامل
    امریکہ

    دنیا کے خوش وخرم ممالک کی نئی درجہ بندی کا اجراء ،پاکستان بھی شامل

    adminadminمارچ 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک :دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں کل 143 ممالک میں پاکستان کو 108 ویں نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی قوم خطے میں بھارتی، سری لنکن، افغانی اور بنگلہ دیشی عوام کی نسبت زیادہ خوش ہیں۔

    دنیا میں سب سے زیادہ خوشی کس ملک میں ہے ؟ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں فن لینڈ کو دنیا کا خوش و خرم ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

    ہر سال 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سولیوشن نیٹ ورک، گیلپ اور آکسفورڈ ویل بینگ ریسرچ سینٹر سمیت متعدد اداروں کے درمیان شراکت داری ہے۔

    دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں پاکستان 108ویں نمبر آگیا ہے، فِن لینڈ کو مسلسل ساتویں سال فن دنیا کا سب سے خوش وخرم ملک قراردیا گیا ہے.

    سالانہ رپورٹ میں دنیا بھر کے 143 ممالک میں عالمی خوشی کی درجہ بندی کی گئی ہے ، گیلپ ورلڈ پول سمیت ذرائع کے اعداد وشمار کا استعمال کرتے ہوئے یہ درجہ بندی 6 عوامل پر مبنی ہے جن میں سماجی تعاون، آمدنی، صحتمند زندگی، آزادی، سخاوت اور کرپشن کی عدم موجودگی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک کے عوام خوش رہتے ہیں اور ان کی وجہ کیا ہے۔

    درجہ بندی میں شامل کُل 143 ممالک میں پاکستان کا نمبر 108 واں ہے اور پاکستان کے عوام بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کے عوام سے زیادہ خوش وخرم ہیں۔

    فہرست کے مطابق ایران 100 ویں، میانمار118ویں، بھارت 126ویں، مصر 127 ویں، سری لنکا 128 ویں اور بنگلہ دیش 129 ویں نمبرپرہے، 2024 کی فہرست میں سب سے نیچے افغانستان تھا جسے ایک بارپھر دنیا کا سب سے کم خوش حال ملک قرار دیا گیا ہے۔

    سال 2024کی ٹاپ 10 کی فہرست 2023، 2022، 2021، 2020 اور 2019 میں ماضی کی درجہ بندی سے ملتی جلتی ہے، ڈنمارک اور آئس لینڈ ایک بار پھر دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، اس کے بعد سویڈن چوتھے اور ناروے ساتویں نمبر پر ہے۔

    گزشتہ سال امریکہ 15 ویں نمبر پر تھا جو 2024 میں 23 ویں نمبر پرآچکا ہے، حتیٰ کہ کوسٹا ریکا اور لیتھوانیا جیسے ممالک بھی امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ 20 کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ناروے، سویڈن، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور سپین جیسے ممالک میں اب عمر رسیدہ افراد نوجوانوں کے مقابلے میں کافی زیادہ خوش ہیں، پرتگال اور یونان میں اس کے برعکس ہے جہاں نوجوان بوڑھوں کے مقابلے میں زیادہ خوش ہیں۔

    اس سال ایک بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے باوجود اسرائیل پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ لیکن رپورٹ کے مصنفین کے مطابق یہ درجہ بندی 3 سال کی اوسط پر مبنی ہے، جو اعداد و شمار کو کم کر سکتی ہے. اسرائیل 2022 سے خوش ترین ممالک کے ٹاپ 10 میں شامل ہے۔

    2024 میں دنیا کے 20 خوش ترین ممالک کے نام یہ ہیں :
    فن لينڈ، ڈنمارک ، آئس لينڈ، سوئيڈن ، اسرائيل، نيدرلينڈز، ناروے، لگژمبرگ ،سؤٹزرلينڈ ، آسٹريليا ، نيوزی لينڈ، کوسٹاريکا، کويت ، آسٹريا کينیڈا، بیلجيئم، آئرلينڈ ۔ چیک ری پبلک ، لتھوانيا، برطانیہ

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکینیڈا نے اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فروخت روک دی
    Next Article سال 2024 گزشتہ برس سے بھی زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے،اقوام متحدہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.