تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین تیار کرلی
    بین الاقوامی

    ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین تیار کرلی

    adminadminمارچ 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے (سگ گزیدگی) کتے کے کاٹے کی ویکسین “ڈاؤ ریب” تیار کرلی۔

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں ” ڈاؤ ریب” کا افتتاح کیا۔ ویکسین ایک فون کال پر اڑتالیس گھنٹے میں مطلوبہ مقام پہنچادی جائے گی۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت صوبہ سندھ میں متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد ازاں ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

    وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے برسوں کی عرق ریز تحقیق اور ملک کے ریگیولیٹری مراحل سے گزر کر اوجھا کیمپس میں اینٹی رے بیز ویکسین کی تجارتی پیداوار کا آغاز کیا، اس کا مکمل کورس پندرہ سو روپے میں دستیاب ہوگا۔

    ” ڈاؤ ریب” کی 30 ہزار خوراکیں تقسیم کاری کے نیٹ ورک کو فراہم کردی گئی ہیں جو اوجھا کیمپس میں قائم ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف لائف سائنسز نے درآمد شدہ خام مال سے تیار کی ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے کورورنا وبا کے دنوں میں آئی وی آئی جی امیونو گلوبلین تیار کی تھی جس کے استعمال سے کورونا کے سینکڑوں مریضوں کو نئی زندگی ملی تھی۔

    قبل ازیں ایک دوسری تقریب میں ڈاؤ یونیورسٹی اور تقسیم کار نیٹ ورک ملر اینڈ فپس کے درمیان اظہار دلچسپی کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ ملر اینڈ فپس مرحلہ وار پاکستان بھر میں اے آر وی ڈاؤ ریب کی دستیابی یقینی بنائے گا۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں 20 لاکھ اینٹی ریبیز کی خوراک درکار ہوتی ہیں۔ پاکستان میں کتے کی کاٹے کی ویکسین کا انحصار بیرون ملک سے درآمد کی گئی ویکسین پر تھا۔

    اس وقت بھی اینٹی ریبیز ویکسین کی قلت 70 فیصد ہے مقامی طور پر تیاری کے بعد پاکستان میں اے آر وی کی دستیابی آسان ہوجائے ہوگی۔

    یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تقریبا ہر سال 10 لاکھ لوگ آوارہ کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ریبیز کی وجہ سے ایک انداز ے کے مطابق پانچ سے چھ ہزار اموات ہوتی ہیں۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سالانہ 20 لاکھ سے زائد اینٹی ریبیز ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے ان میں زیادہ تر بھارت سے درآمد کی جاتی ہیں اس وقت پاکستان کو قیمتوں کے تعین پر تنازع کی وجہ سے اے آر وی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا ،مجموعی تعداد 250 ہوگئی
    Next Article اداکارہ ریما خان نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کردیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.