تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سانحہ 9 مئی،علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
    سیاست

    سانحہ 9 مئی،علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری

    adminadminمارچ 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو،آرمی میوزیم،حساس ادارے کے دفتر، میٹرو اسٹیشن حملہ سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے جن اراکین کےو ارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ شبلی فراز،مراد سعید، زرتاج گل، شیریں مزاری،زلفی بخاری، شہباز گل شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں مسرت جمشید چیمہ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی، سابق وزیر قانون بشارت راجہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تھانہ آر اے بازار،ریس کورس،نیو ٹاوٴن،سول لائن،صادق آباد کی تفتیشی ٹیموں نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عبوری ضمانتیں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیمیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں اور تفتیش مکمل کرنے کیلیے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی، جج ملک اعجاز آصف نے یہ درخواستیں منظور کر لیں۔

    عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر ہو گئی
    Next Article اسلام آباد میں وفاقی وزارتوں کے کوہسار بلاک سے چوربجلی کی تاریں لے اڑے
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.