اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مینوئل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس دہندگان کو بھی آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی طرح ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ(اے ٹی ایل)میں ٹیکس دہندگان والےتمام ٹیکس فوائد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
صدر مملکت نے اس بارےمیں میں وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو متنبہ کیا ہے کہ فیڈرل ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کے پاس ایف ٹی او آرڈیننس 2000 کے تحت ایجنسی کو بدانتظامی کو روکنے اور اس کی اصلاح کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرنے کےقانونی اختیارات حاصل ہیں
صدر مملکت نےایف ٹی او کے حکم کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو مسترد کردیا
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے ایف ٹی او کے حکم کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے صدر نے کہا ہےکہ ایک قانونی ادارہ قانون کے تحت اپنے فرائض کو قانون کے مطابق انجام دینے کا پابند ہے اس طرح ایف ٹی او کے حکم میں مداخلت کا کوئی معقول جواز نہیں ہے۔